چودھری اشرف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب
عامر علی سینئر نائب چیئرمین، ارشد حنیف نائب چیئرمین شمالی، جاوید اسلم جنوبی علاقہ منتخب
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے ) نے سال 2026-28 کے لیے اپنی نئی منتخب قیادت اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش اسلوبی اور اتفاقِ رائے کے ماحول میں مکمل ہوئے اور تمام عہدیداران و اراکین ایگزیکٹو کمیٹی بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔ چودھری محمد اشرف چیئرمین، عامر علی خان سینئر نائب چیئرمین، ڈاکٹر ارشد حنیف نائب چیئرمین شمالی علاقہ اور جاوید اسلم نائب چیئرمین جنوبی علاقہ منتخب ہوئے ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے منتخب اراکین میں ڈاکٹر حسن سروش اکرم، محمد اکرم ، ڈاکٹر ظفر الاسلام صدیقی، جاوید خان، مزمل حسین شاہ، غلام محمد، محمد سفوان جاوید، محمد عدیل علی، محمد عمر طارق، ملک محمد ساجد اعوان، خادم حسین، شاہد اقبال، بلال امین، داد کریم، محمد اسحاق اور عمران خان شامل ہیں۔نئی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں، ایف بی آر، وزارتِ تجارت، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ اور پالیسی ڈائیلاگ جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments