صد ر نجیب نقی سے چیف جسٹس آزاد کشمیر کی ملاقات

صد ر نجیب نقی سے چیف جسٹس آزاد کشمیر کی ملاقات

آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، آئینی اداروں کے کردار پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم نے ملاقات کی۔چیف جسٹس نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، آئینی اداروں کے باہمی احترام و تعاون اور عوام کو جلد اور مؤثر انصاف کی فراہمی سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آزاد کشمیر میں عدلیہ کے کردار، آئینی معاملات اور عوامی مفاد سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...