کوٹلی ستیاں، پولیس چھاپے کے دوران فائرنگ، مطلوب ملزم ہلاک

کوٹلی ستیاں، پولیس چھاپے کے  دوران فائرنگ، مطلوب ملزم ہلاک

راولپنڈی (آن لائن) کوٹلی ستیاں میں پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم نزاکت محمود عرف بھورا ہلاک ہو گیا۔۔۔

پولیس کے مطابق نزاکت محمود عرف بھورا اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر اہلکاروں نے حفاظتی حکمت عملی اختیار کی۔ فائرنگ رکنے کے بعد پولیس نے احاطے میں سرچ آپریشن کیا تو نزاکت محمود عرف بھورا مردہ حالت میں ملا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، فائرنگ کے بعد ملزم کے نامعلوم ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، جن کی شناخت اور گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...