آر پی او مردان کا تھانوں کا دورہ ،جرائم پیشہ افرا کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

آر پی او مردان کا تھانوں کا دورہ ،جرائم پیشہ  افرا کیخلاف کارروائیاں تیز کرنیکی ہدایت

مردان ( نمائندہ دنیا) ریجنل پولیس آفیسر مردان قاسم علی نے تھانہ چورہ اور پولیس چوکی دبئی اڈہ کا دورہ کیا، ،سکیورٹی انتظامات، پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور مجموعی طور پر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔۔۔

دورے کے دوران آر پی او نے تھانے اور پولیس چوکی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے ، حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...