اسلام آباد میں شجرکاری مہم ، تزئین و آرائش کا کام جاری
اہم شاہراہوں و داخلی راستوں کی لینڈ سکیپنگ ،شہری تعاون کریں ،سی ڈی اے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کو مزید سرسبز، صاف ستھرا اور ماحول دوست بنانے کے لیے سی ڈی اے نے شجرکاری، لینڈ سکیپنگ اور تزئین و آرائش کی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، شہر کی اہم شاہراہوں، گرین بیلٹس، پارکس، انٹرچینجز اور عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر شجرکاری جاری ہے ۔ مہم کا مقصد اسلام آباد کے گرین کور میں اضافہ، شہری ماحول کی بہتری اور شہر کے سرسبز تشخص کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔سی ڈی اے کے مطابق مختلف علاقوں کی ماحولیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے موزوں درخت اور پودے لگائے جا رہے ہیں، جبکہ موجودہ گرین بیلٹس کی بہتری، نئے گرین ایریاز کی تشکیل اور اہم شاہراہوں و داخلی راستوں کی لینڈ سکیپنگ بھی کی جا رہی ہے ۔نئے لگائے گئے درختوں اور پودوں کی نگہداشت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ سی ڈی اے نے شہریوں، طلبہ، کاروباری و تاجر برادری اور سول سوسائٹی سے شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت اور درختوں و گرین سپیسز کے تحفظ میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments