پاکستان سنگل ونڈو کے زیر اہتما م خواتین کی ترقی سے متعلق سیشن
ایف پی سی سی آئی ،سمیڈا، سٹیٹ بینک اور دیگر اداروں کے نمائندوں کی شرکت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے خواتین کاروباری افراد کو مالیاتی سہولتوں، ڈیجیٹل تجارت اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے مواقع سے آگاہ کرنے کے لیے خدیجہ ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام کے تحت سیشن کا انعقاد کیا۔ ایکسس ٹو اپرچونٹی اینیبلنگ ویمن انٹرپرینیورز کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں ایف پی سی سی آئی ، مشرق بینک، سمیڈا، سٹیٹ بینک ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور آئی بی اے سینٹر فار انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ، انوویشن اینڈ ریسرچ سمیت مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔شرکا کو ڈیجیٹل تجارت، کاروبار کی توسیع، مالیاتی سہولتوں، برآمدات کی تیاری، ای کامرس اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے حوالے سے ماہرین سے براہ راست رہنمائی فراہم کی گئی۔ سیشن میں کاروبار کو غیر رسمی سرگرمی سے باضابطہ اور بین الاقوامی تجارت کی جانب لے جانے کے لیے درکار قانونی تقاضوں اور برآمدی طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments