ٹیچ فار پاکستان کے تربیتی مرکز کی اپ گریڈیشن مکمل ،افتتاح

ٹیچ فار پاکستان کے تربیتی مرکز کی اپ گریڈیشن مکمل ،افتتاح

سرکاری سکولوں میں نوجوان اساتذہ کی تربیت کو مزید مؤثر بنانا ہے ،وجیہہ قمر

اسلام آباد(نامہ نگار)ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (ٹیکا) نے ٹیچ فار پاکستان کے تربیتی مرکز کی اپ گریڈیشن مکمل ہونے کے بعد اس کا افتتاح کردیا۔ اس منصوبے کا مقصد کم آمدنی والے علاقوں کے سرکاری سکولوں میں خدمات انجام دینے والے نوجوان اساتذہ کی تربیت کو مزید مؤثر بنانا ہے ۔منصوبے کے تحت تربیتی مرکز کو جدید آڈیو ویژول اور ویڈیو کانفرنسنگ سسٹمز، 10 لیپ ٹاپس اور 25 کلو واٹ کا سولر انرجی سسٹم فراہم کیا گیا ہے ۔ ان سہولیات کے ذریعے سالانہ تقریباً 115 ٹیچنگ فیلوز اور 20 ٹرینرز کو زیادہ مؤثر اور قابلِ اعتماد آن لائن و بالمشافہ تربیت فراہم کی جاسکے گی، جبکہ ان اساتذہ کی تدریسی خدمات سے 7,000 سے زائد طلبہ مستفید ہوں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، وجیہہ قمر نے پاکستان اور ترکیہ کے قریبی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو ملک اور ایک دل ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں بالخصوص اساتذہ کی تربیت کے شعبے میں تعاون پر ٹیکا کا شکریہ ادا کیا۔ ٹیکا کے نائب صدر ڈاکٹر علی ارجان نے کہا کہ اس منصوبے کے اثرات صرف تربیتی مرکز تک محدود نہیں رہیں گے ۔ انہوں نے کہا یہ سہولیات ایسے نوجوان اساتذہ کی تیاری میں مدد کریں گی جو اپنی مہارت، خیالات اور عزم کو پاکستان بھر کے سرکاری اسکولوں کی کلاس رومز تک لے کر جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...