بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15اکتوبر سے 15نومبر،ترجمان محکمہ زراعت
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار بارانی علاقوں میں محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام شیراز 23،عروج 22،نشان 21،ایم اے 21، مرکز 19، بارانی17،فتح جنگ16اور پاکستان 13کاشت کریں۔
گندم کی بوائی کیلئے 40تا50 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔ بارانی گندم کے کاشتکاربیج، کھاد اور زرعی زہروں و دیگر مداخل کے استعمال کے لئے مقدار کا تعین کرتے وقت اپنے کھیت کی پیمائش کو مدنظر رکھیں۔ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15اکتوبر سے 15نومبر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments