فاطمہ فرٹیلائزر اورمحکمہ تحفظِ ماحولیات میںمشترکہ تعاون کا فریم ورک قائم

فاطمہ فرٹیلائزر اورمحکمہ تحفظِ ماحولیات  میںمشترکہ تعاون کا فریم ورک قائم

لاہور(سٹاف رپورٹر)فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ تحفظِ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نے ایم اویو کے تحت پنجاب بھر میں ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کیلئے مشترکہ تعاون کا فریم ورک قائم کیا ہے ۔

اس تعاون پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلزرابیل سدوزئی نے کہا پائیدار مستقبل کیلئے مشترکہ عزم، عملی اقدامات اور مختلف شعبوں میں مضبوط شراکت داری ضروری ہے ۔ سیکرٹریمحکمہ تحفظِ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی سلوت سعید نے کہافاطمہ فرٹیلائزر پہلی کمپنی ہے جو ماحولیاتی تحفظ میں تعاون کیلئے آگے آئی ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے  مضبوط شراکت داری ضروری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...