18کلاسز کی 8لاکھ 39ہزار کتب کی چھپائی کیلئے ایلوکیشن

18کلاسز کی 8لاکھ 39ہزار کتب کی چھپائی کیلئے ایلوکیشن

18کلاسز کی 8لاکھ 39ہزار کتب کی چھپائی کیلئے ایلوکیشن نئی کتابوں میں پری ون سے بارہویں جماعت تک مضامین کی کتابیں شامل

لاہور(خبر نگار)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک اتھارٹی (پیکٹا)نے 18 مختلف کلاسز کی 8 لاکھ 39 ہزار کتابوں کی چھپائی کیلئے ایلوکیشن کر دی۔ نئی کتابوں میں پری ون سے بارہویں جماعت تک مضامین کی کتابیں شامل ہیں۔ پری ون کی نیلا قاعدہ کی 80 ہزار نئی کتابیں چھاپی جائینگی، چھٹی جماعت کی اسلامیات کی 35 ہزار ،ساتویں کی کمپیوٹر سائنس کی 10 ہزار،دسویں کی پاکستان سٹڈیز کی 10 ہزار ، بیالوجی کی 70 ہزار،بارہویں جماعت کی انگریزی کی 50 ہزار، ترجمۃ القرآن کی 85 ہزار، سرمایہ اردو کی 65 ہزار اور فزکس کی 40 ہزار کتابیں چھاپی جائینگی۔ بارہویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کی 80 ہزار، پاکستان سٹڈیز کی 20 ہزار، کمپیوٹر سائنس کی 70 ہزار، سوکس کی 10 ہزار،کیمسٹری کی 45 ہزار ،بیالوجی کی 54 ہزار اور کیلکولس کی 50 ہزار نئی کتابیں چھاپنے کیلئے ایلوکیشن کی گئی ہے ۔ نئی کتابوں کی ایلوکیشن کا مقصد مختلف جماعتوں کی درسی کتب کی دستیابی یقینی بنانا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...