خیبرپختونخوا میں معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں:ہشام الٰہی ظہیر
خیبرپختونخوا میں معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں:ہشام الٰہی ظہیر
لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جسکے بعد صدر جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر کے دستخط سے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر غور کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ سیاسی کشیدگی بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے ،عوامی مینڈیٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے ،سیاسی معاملات کوافہام و تفہیم اور بامقصد مذاکرات سے آگے بڑھایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments