کاروباری برادری کی پالیسی سازی میں شمولیت ناگزیر:قیصر شیخ

 کاروباری برادری کی پالیسی سازی میں شمولیت ناگزیر:قیصر شیخ

کاروباری برادری کی پالیسی سازی میں شمولیت ناگزیر:قیصر شیخ صنعتیں سیل کرنے کی بجائے اصلاح کیلئے وقت ، پیشگی نوٹس دیا جائے :علی حسام

لاہور( کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر شیخ نے لاہور چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم اور صنعتی ترقی کو تیز کرنے کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ملکر کام کرے گی۔ کاروباری برادری کو پالیسی سازی اور معاشی فیصلوں میں شامل کرنا ضروری ہے کیونکہ صنعت و تجارت سے وابستہ افراد زمینی حقائق اور کاروباری مسائل کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان موثر رابطے ، باہمی مشاورت اور عملی تعاون سے سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار اور برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔لاہور چیمبر کے صدر علی حسام اصغر، سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی ، نائب صدر خادم چودھری نے بھی خطاب کیا ۔ اجلاس میں سابق نائب صدورمیاں زاہد جاوید اور حارث عتیق، سینئر ممبران خواجہ شاہ زیب اکرم، امجد چودھری، میاں سہیل نثار، ایگزیکٹو کمیٹی ارکان عظیم افتخار، عامر عطا باری، یوسف جمیل، عمر عبداللہ، عظمت شاہ، عاطف امین و دیگر نے شرکت کی۔  علی حسام اصغر نے کہا قانون نافذ کرنے کا طریقہ ایسا ہونا چاہیے جو کاروباری سرگرمیوں کو متاثر نہ کرے ۔ معمولی یا قابلِ اصلاح خلاف ورزیوں پر فوری ایف آئی آر درج کرنے ، کاروباری اداروں کو سیل کرنے یا انتہائی سخت کارروائی کی بجائے متعلقہ اداروں کو اصلاح کا موقع دینا چاہیے پیشگی نوٹس دیناچاہئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...