محکمہ تحفظ ماحولیات کے اشتراک سے موسمیاتی چیلنجز پر کانفرنس

محکمہ تحفظ ماحولیات کے اشتراک سے موسمیاتی چیلنجز پر کانفرنس

محکمہ تحفظ ماحولیات کے اشتراک سے موسمیاتی چیلنجز پر کانفرنس ماحولیاتی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے :صوبائی وزیر فیصل کھوکھر

 لاہور(خبر نگار)دی یونیورسٹی آف لاہور نے محکمہ تحفظِ ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے کیمپس میں COP اِن مائی سٹی:ڈائیلاگ، اتفاقِ رائے اور عملی اقدام کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا۔ کانفرنس کا مقصد مکالمے کو فروغ دینا اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کو مضبوط بنانا تھا۔ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل و توانائی فیصل ایوب کھوکھر اور سیکرٹری محکمہ تحفظِ ماحولیات سلوت سعید کے علاوہ ڈائریکٹر سسٹین ایبلٹی ڈیپارٹمنٹ اور رکن بورڈ آف گورنرز ، یونیورسٹی آف لاہور، عمارہ اویس نے شرکت کی۔ تقریب میں پالیسی سازوں، ماحولیاتی ماہرین، اساتذہ اور طلبہ نے مقامی سطح پر موسمیاتی اقدامات اور موسمیاتی لحاظ سے مضبوط (کلائمیٹ ریزیلینٹ)لاہور کی تشکیل کی حکمتِ عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔صوبائی وزیر نے یو او ایل کے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور نوجوانوں کی قیادت میں جاری اقدامات کی معاونت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...