اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ
کھیوڑہ(نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان عائشہ شفقت نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے او پی ڈی، ایمرجنسی وارڈ اور لیبر روم سمیت ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔۔۔
ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، دستیاب طبی سہولیات عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی بات چیت کرتے ہوئے علاج معالجے کی سہولیات اور ہسپتال کے عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments