یوتھ گیمز 2026ء ،134,018 رجسٹریشنز مکمل

یوتھ گیمز 2026ء ،134,018 رجسٹریشنز مکمل

سیکنڈری 84,512، مڈل سکولز کی 30,679، کالجز 15,732، یونیورسٹیز کی 2,363 رجسٹریشن

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026ء کی رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لینے اور اس میں تیزی لانے کے حوالے سے کمشنر آفس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز اور مختلف اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی۔ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 134,018 رجسٹریشنز مکمل ہو چکی ہیں، سیکنڈری سکولز کی 84,512، مڈل سکولز کی 30,679، کالجز کی 15,732، یونیورسٹیز کی 2,363 اور سپیشل پرسنز کی 732 رجسٹریشنز شامل ہیں۔ ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق اٹک میں 38,027، راولپنڈی میں 33,757، چکوال میں 33,700، جہلم میں 27,682 اور مری میں 852 رجسٹریشنز مکمل ہو چکی ہیں۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کاشف حسین نے تمام فوکل پرسنز کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے آئندہ تین روز میں نمایاں پیش رفت یقینی بنائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...