ڈپٹی کمشنر کا ٹرانس جینڈر سکول کا دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ٹرانس جینڈر سکول کا  دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے خواجہ سرا کمیونٹی کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ انتظام ٹرانس جینڈر سکول گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی فوزیہ زریں بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ خواجہ سرا کمیونٹی کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ بھی معاشرے کے دیگر افراد کی طرح تعلیم حاصل کرکے باعزت اور خودمختار زندگی گزار سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...