کے پی میں گورنر راج کے نفاذ پر واہنڈ و میں یوم نجات ریلی
سیاسی اختلافات کو آئینی دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے :قیصر اقبال
واہنڈو (نامہ نگار)خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد چودھری قیصر اقبال سندھو کی قیادت میں واہنڈو فتح محل میرج ہال سے مین بازار تک یومِ نجات ریلی نکالی گئی ، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے ملکی استحکام اور امن و امان کے قیام کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ شرکا نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ریاستی اداروں کی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
قیصر اقبال سندھو نے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن)ہمیشہ ملکی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے ، عوام کی جان و مال کا تحفظ اور ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، سیاسی اختلافات کو جمہوری اور آئینی دائرے میں رہتے ہوئے حل کیا جانا چاہیے اور ملک کو انتشار، بدامنی اور محاذ آرائی سے بچانے کیلئے قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments