ناقص کارکردگی والے پرائس مجسٹریٹس کیخلاف کارروائی کا حکم
ناقص کارکردگی والے پرائس مجسٹریٹس کیخلاف کارروائی کا حکم پرائس مجسٹریٹس عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں :کمشنر
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ناقص کارکردگی اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ کمزور کارکردگی کے حامل پرائس مجسٹریٹس کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کرکے رپورٹ دفتر کمشنر کو ارسال کی جائے ۔کمشنر سرگودھا نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مارکیٹوں میں قیمتوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور اوور پرائسنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کے دورے کریں، دکانوں پر سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کروائیں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو عوام کی پہنچ میں رکھنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔کمشنر نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام ممکن ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments