ن لیگ اور یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تحفظِ پاکستان ریلی

ن لیگ اور یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تحفظِ پاکستان ریلی

ن لیگ اور یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تحفظِ پاکستان ریلیملکی استحکام، قومی یکجہتی اور وطن عزیز کے تحفظ کے لیے متحد رہنے کے عزم کا اعادہ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اور مسلم یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہر بھر میں تحفظِ پاکستان ریلی نکالی گئی، جس نے شہر کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا۔ ریلی کی قیادت سابق ڈپٹی میئر مرزا الیاس بیگ، ارکان اسمبلی رضوان گل اور عبدالرزاق ڈھلوں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں شیر علی ننگی نے کی۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے تحفظ، استحکام اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ ملک کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے تمام طبقات کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ قومی اتحاد اور باہمی ہم آہنگی ہی پاکستان کو مضبوط بنانے کی بنیاد ہیں۔ریلی کے شرکاء شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتے ہوئے پاکستان سے محبت اور وابستگی کا پیغام دیتے رہے ۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی استحکام، قومی یکجہتی اور وطن عزیز کے تحفظ کے لیے متحد رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...