99 نجی سکولوں کی رجسٹریشن منظور، تعداد 1117 ہو جائیگی

 99 نجی سکولوں کی رجسٹریشن منظور، تعداد 1117 ہو جائیگی

99 نجی سکولوں کی رجسٹریشن منظور، تعداد 1117 ہو جائیگیرجسٹریشن میں مقررہ قواعد و ضوابط اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیرِ صدارت ضلعی رجسٹریشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 103 نجی سکولوں کی رجسٹریشن کے کیسز پیش کیے گئے ۔ اجلاس میں مقررہ قواعد و ضوابط اور ایس او پیز پر پورا اترنے والے 99 نجی سکولوں کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد ضلع سرگودھا میں رجسٹرڈ نجی سکولوں کی تعداد بڑھ کر 1117 ہو جائے گی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے ہدایت کی کہ نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے عمل میں مقررہ قواعد و ضوابط اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں میں تعلیمی معیار، طلبہ کی حفاظت اور ضروری سہولیات کی دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بچوں کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ رجسٹریشن کے لیے مقررہ معیار پر پورا اترنے والے سکولوں کے کیسز قواعد کے مطابق نمٹائے جائیں، جبکہ تمام نجی تعلیمی اداروں کی نگرانی کے نظام کو بھی مؤثر بنایا جائے تاکہ تعلیمی معیار اور ضابطوں پر عملدرآمد یقینی ہو سکے ۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندے عرفان اکبر چوہدری سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...