دانش سکول اسلام آباد کے وفد کا نیشنل بک فائونڈیشن کا دورہ ،کتابیں خریدیں
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) دانش سکول اسلام آباد کے مرد اساتذہ کے ایک وفد نے جواد الدین کی قیادت میں نیشنل بک فانڈیشن کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد دانش سکول کی لائبریری کے لیے متنوع موضوعات پر معیاری کتابوں کا انتخاب و خریداری اور نیشنل بک میوزیم میں موجود علمی و ثقافتی ورثے سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔وفد نے نیشنل بک فانڈیشن کی بک شاپ میں دستیاب مختلف موضوعات کی کتابوں کا جائزہ لیا اور طلبہ کی تعلیمی ضروریات، ذہنی استعداد اور علمی دلچسپیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لائبریری کے لیے متعدد کتابیں خریدیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments