عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح، ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ
مونڈکا (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اور وہ عوامی خدمت کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن اور امیدوار حلقہ پی پی 271 میاں نوید اصغر مکول نے انجینئر میاں وسیم اصغر مکول اور سردار امجد خان میرانی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے حلقے کے عوام کو درپیش اجتماعی اور فلاحی مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے مسائل نوٹ کرتے ہوئے انہیں جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور شہری اپنے مسائل کے حل کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments