سی پی او کا اجلاس، پولیس کارکردگی اور زیر التوا چالان کا جائزہ
ملتان (کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان اختر فاروق نے کانفرنس ہال میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی صورتحال، کارکردگی کے اشاریوں (کے پی آئیز) اور زیر التوا چالان سے متعلق بریفنگ لی۔
اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ سی پی او نے مختلف شعبوں میں پولیس کی کارکردگی، جرائم کی صورتحال اور مقدمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر التوا چالان سے متعلق بھی تفصیلات حاصل کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments