ملاوٹ مافیا کیخلاف سخت کریک ڈائون کاحکم
غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز اور ملاوٹ مافیا کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیلئے لائیو سٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل، ٹاسک دیدیا گیا، ملاوٹی خوراک کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگیشہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی پہلی ترجیح،ملاوٹ کے خلاف جامع حکمت عملی اپنائی جائے ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کئے جائیں ،ڈپٹی کمشنر فیصل سلیم کی زیر صدارت محکموں کا اجلاس
ملتا ن(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں غیر قانونی سلاٹرنگ، ملاوٹ شدہ دودھ، غیر معیاری گوشت اور مضرِ صحت مشروبات کی فروخت روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر لائیو سٹاک اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جنہیں غیر قانونی سلاٹرنگ اور مضرِ صحت اشیائے خورونوش کی فروخت کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ضلعی محکموں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز فرحان خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز محسن نثار سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف کارروائی، ملاوٹ شدہ دودھ، غیر معیاری گوشت اور مضرِ صحت مشروبات کی فروخت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی سلاٹرنگ اور خوراک میں ملاوٹ کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے کہا کہ شہریوں کو معیاری، صاف اور صحت بخش خوراک کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ مضرِ صحت اشیائخورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے جبکہ غیر قانونی سلاٹرنگ میں ملوث عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جانوروں کی سلاٹرنگ مقررہ سلاٹر ہاؤس میں یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے تاجر برادری کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments