صفائی کے نظام کو بہتر بنانے ،درپیش مسائل کے حل کیلئے جائزہ اجلاس
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز جنید عالم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر ضلع کونسل، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صفائی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے کنٹینرز کی مزید فراہمی، جنگلی جڑی بوٹیوں کے لیے کٹنگ مشینوں کی دستیابی اور نجی طور پر کوڑا کرکٹ جمع کرنے والوں کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments