کنٹرولر امتحانات کے مختلف سینٹرز کے دورے ، طالبعلم نقل کرتے پکڑا گیا

 کنٹرولر امتحانات کے مختلف سینٹرز کے دورے ، طالبعلم نقل کرتے پکڑا گیا

امتحانی مراکز کی آن لائن مانیٹرنگ، موبائل انسپکٹرز اور چیئرمین سکواڈ کے ذریعے جانچ پڑتال

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) میٹرک دوسرا سالانہ امتحان 2026،چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی پروفیسر ڈاکٹر اقبال محمود کی متحرک قیادت، بروقت فیصلوں اور مؤثر نگرانی کے تحت امتحانی مراکز میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہارڈ اور گرے امتحانی مراکز کی آن لائن مانیٹرنگ، موبائل انسپکٹرز اور چیئرمین سکواڈ کے ذریعے جانچ پڑتال جاری ہے ۔ چیئرمین بورڈ کے مطابق امتحانی شفافیت اور میرٹ کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امتحانی انتظامات، نظم و ضبط اور مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق امتحانی مرکز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں ایک امیدوار رول نمبر 205907 نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس کے خلاف کیس رجسٹر کرکے بورڈ آفس ڈسپلن برانچ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...