واسا کی کارکردگی جانچنے کیلئے ورکشاپ ،نئے پیمانے متعارف
پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور شکایات کے ازالے کی باقاعدہ نگرانی ہوگی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) واسا فیصل آباد میں فراہمی و نکاسی آب کی خدمات کا معیار جانچنے کے لیے ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے نمائندے ڈاکٹر مسرور نے واسا اداروں کے لیے کارکردگی جانچنے کے پیمانے متعارف کرائے ۔ ورکشاپ میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز فرحان اکرم، ڈائریکٹر آئی اینڈ سی شہریار حسن، ڈائریکٹر جی آئی ایس پنجاب واسا ثمرین اشرف اور فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چنیوٹ واسا کے افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مسرور نے بتایا کہ کارکردگی کے ان پیمانوں کے ذریعے واسا اداروں کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے گی۔ ان کے تحت پانی کی فراہمی اور تسلسل، نکاسی آب کی سہولتوں اور نیٹ ورک کی کارکردگی، شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے ، بلوں کے اجرا، آمدن اور واجبات کی وصولی سمیت مختلف امور کا ریکارڈ جمع کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان پیمانوں کے استعمال سے محکمے کے مختلف امور کی منظم اور جامع نگرانی اور عمل درآمد کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments