ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے ، فوری کارروائی کی ہدایت

 ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے ، فوری کارروائی کی ہدایت

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو قانون و ضابطے کے مطابق فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی شکایات اور مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے اور موصول ہونے والی درخواستوں پر میرٹ کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری امور میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...