کاشتکارفصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں :کمشنر
نمبرداروں کو بھی آگاہی مہم میں شامل کیا جائے :ڈاکٹر عمران حامد شیخ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈائریکٹوریٹ زراعت کے دفتر کا دورہ کیا اور مسجد میں کاشتکاروں کے ہمراہ نماز عصر باجماعت ادا کرنے کے بعد انہیں فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی تلقین کی اور اس حوالے سے عہد لیا۔ کمشنر نے کاشتکاروں سے کہا کہ آئندہ ممکنہ سموگ کے موسم میں ماحول کو آلودگی سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، لہٰذا فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کیا جائے اور دیگر کاشتکاروں کو بھی اس عمل سے روکنے کی ترغیب دی جائے ۔ نمبرداروں کو بھی آگاہی مہم میں شامل کیا جائے اور مساجد میں اعلانات کے ساتھ آگاہی کے دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جائیں۔ گزشتہ دو سال کے دوران سموگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تنبیہ کی جائے ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ نچلی سطح پر بھی کاشتکاروں سے عہد لیا جائے کہ وہ دھان کی فصل کی باقیات نہیں جلائیں گے اور دوسروں میں بھی آگاہی پیدا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments