پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ،ظفر الدین محمود

 پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ،ظفر الدین محمود

مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائیگا، مشیر کا تقریب سے خطاب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وزیراعظم کے مشیرِ خاص برائے پاک چین امور ڈاکٹر ظفر الدین محمود نے کہا ہے کہ معیشت، سیاست اور معاشرت کے شعبوں میں علاقائی و عالمی حالات اور واقعات کے باوجود پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط اور ہمارے باہمی احترام، اعتماد، اخوت اور بھائی چارے کے رشتے مزید مستحکم ہوئے ہیں،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سماجی بہبود، تعلیم، ثقافت اور نوجوانوں کے تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، وہ پاک چین اکنامک اینڈ کلچرل کونسل (PCECC)کی جانب سے انجمن فیض الاسلام کے ادارے اپنا گھر کے بچوں کو گرم جوتے اور کھیلوں کا سامان عطیہ کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...