راولپنڈی،شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(این این آئی)تھانہ بنی پولیس نے چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار کر کے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار کر کے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا، ملزم وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، تھانہ بنی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments