عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ،کمشنر مردان

 عوام کی خدمت ہمارا  نصب العین ،کمشنر مردان

مردان (نمائندہ دنیا )کمشنر مردان ڈویژن سید علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔ مردان میں بعض نامکمل سکیموں کی جلد تکمیل یقینی بنائیں گے تاکہ عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

 ہم پبلک سرونٹ ہیں عوام کی خدمت ہماری زمہ داری ہے ۔ میڈیا ہماری رہنمائی کرے ۔ خستہ حال سکولوں کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ آن گوئنگ سکیمیں مکمل کریں گے ۔ ہسپتالوں کی صورتحال بہتر بنائیں گے جبکہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے ،وہ مردان پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...