زرعی شعبہ سے تعلق رکھنے والے 107 افراد تربیت کیلئے چین جائینگے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان کی 107 زرعی شعبے سے وابستہ افراد تربیت حاصل کرنے والے افراد چین کی نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی، شی آن میں تین ماہ کی خصوصی تربیت کے لیے روانہ ہوں گے۔۔۔
جس کا مقصد جدید زرعی ٹیکنالوجی اور طریقہ ہائے کاشت سے متعلق مہارتوں کو فروغ دینا ہے ۔یہ تربیتی پروگرام وزیراعظم کے ایک ہزار پاکستانی زرعی ماہرین کی قلیل مدتی تربیت کے اقدام کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے ۔ ایچ ای سی نے اسلام آباد میں سندھ سے تعلق رکھنے والے ان 107 تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے تعارفی اور قبل از روانگی تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments