اسلام آباد ،پاسپورٹ ،ایکسائز دفاتر کے باہر سے 17ٹائوٹ گرفتار
شہر بھر میں مختلف سرکاری دفاتر کے باہر گرینڈ آپریشن جاری،شہریوں سے تعاون کی اپیل
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں سرکاری دفاتر کے باہر شہریوں کو خدمات کی فراہمی کے نام پر پریشان کرنے والے ٹا ئوٹس کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے ، جس کے دوران پاسپورٹ آفس کے باہر سے 7جبکہ محکمہ ایکسائز کے دفتر کے باہر سے 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری اداروں کے باہر ٹاٹس کے خلاف کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ شہر بھر میں مختلف سرکاری دفاتر کے باہر گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے پاسپورٹ آفس کے باہر کارروائی کرتے ہوئے 7 مبینہ ٹاٹس کو گرفتار کیا، اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے محکمہ ایکسائز کے دفتر کے باہر سے 10افراد کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹاٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور سرکاری دفاتر کے باہر ایسی سرگرمیوں کی اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments