راولپنڈی ،28سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی ،28سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

فیصل آباد 34، ڈی جی خان 20، لاہور کے 19سب انسپکٹر شامل گوجرانوالہ 9، ملتان 9، شیخوپورہ کے 6سب انسپکٹرز کو بھی ترقی مل گئی

لاہور (سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں افسروں و اہلکاروں کی پروموشنز کا عمل بلا تعطل جاری ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس کا دوسرا فیز مکمل ہو گیا جس میں میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 141 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پروموشن بورڈ اجلاس کے دوسرے فیز میں 300 کیسز زیر غور آئے ۔ ترقی پانے والوں میں فیصل آباد کے 34، راولپنڈی 28، ڈی جی خان 20، لاہور 19، سرگودھا 11، گوجرانوالہ/گجرات 09، ملتان 09، شیخوپورہ 06، بہاولپور 04 جبکہ ساہیوال کا 01 سب انسپکٹر شامل ہے ۔آئی جی پنجاب نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون عبدالقادر قمر، اے آئی جی ڈسپلن سمیت متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...