معیاری تعلیم معاشرے کی ترقی ،روشن مستقبل کی بنیاد ،نجیب خان

 معیاری تعلیم معاشرے کی ترقی ،روشن مستقبل کی بنیاد ،نجیب خان

تعلیم کے معیار کو مزید بہتر ، تعلیمی اداروں میں جدید تدریسی طریقوں کو فروغ دینگے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)آزادجموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر نجیب خان سے کیمبرج یونیورسٹی پریس اینڈ اسسمنٹ، کیمبرج انٹرنیشنل کی کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان مہ عظمیٰ یوسف نے ملاقات کی۔ صدر ریاست کو منصبِ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور گلدستہ پیش کیا۔ صدر نے کہا کہ معیاری تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے ۔ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کے فروغ، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں عالمی معیار کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے ، تعلیمی اداروں میں جدید تدریسی طریقوں کو فروغ دینے اور طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے کے لیے تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی تعلیمی تنظیموں کے مابین تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...