سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

40سال بعد غیر قانونی قابضین سے ایک ہزار 133کنال سرکاری اراضی واگزار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے سیکٹر ای بارہ میں 40 سال بعد غیر قانونی قابضین سے ایک ہزار 133 کنال سرکاری اراضی واگزار کرانے کا دعوی کیا ہے ، جس کی مالیت اربوں روپے بتائی گئی ہے ۔ اتھارٹی کے مطابق اراضی واگزار ہونے کے بعد سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے ۔ سرکاری اراضی واگزار کرانے کا آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر انعم فاطمہ کی نگرانی میں اسلام آباد انتظامیہ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے کیا گیا۔سی ڈی اے کے مطابق اراضی واگزار ہونے کے بعد سیکٹر ای بارہ میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تعمیراتی کام منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔بیان کے مطابق شہریوں نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی اور سرکاری اراضی واگزار کرانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سیکٹر میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت اور منظور شدہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...