جاتلی:5سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش،دھمکیاں، مقدمہ درج

جاتلی:5سالہ بچے سے مبینہ زیادتی  کی کوشش،دھمکیاں، مقدمہ درج

جاتلی (نامہ نگار) تھانہ جاتلی کے علاقہ ممنیالہ میں 5 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم ابو ہریرہ اور اس کے دیگر اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ جاتلی پولیس کو دی گئی درخواست میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کا 5 سالہ بیٹا پڑوسی کے گھر کھیلنے کے لیے گیا تھا، جہاں موجود ابو ہریرہ نامی شخص نے مبینہ طور پر بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، بچے کے شور مچانے پر اس کی والدہ فوراً موقع پر پہنچ گئیں، جس پر ملزم اور اس کے اہل خانہ نے الٹا ان کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا۔ شور شرابہ سن کر اہل محلہ نے موقع پر پہنچ کر فریقین کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...