صحافی مسائل،حل کیلئے وقارمہدی کا کردار یادرکھاجائیگا:آرآئی یوجے

 صحافی مسائل،حل کیلئے وقارمہدی کا کردار یادرکھاجائیگا:آرآئی یوجے

آرآئی یوجے کے وفد کی سینیٹر وقار مہدی سے ملاقات ،مسائل اجاگرکرنے پرشکریہ اداکیا مسائل متعلقہ فورمز پر اٹھانا فرض ،سینیٹ میں آواز بلند کرتے رہینگے :کنوینرسینیٹ کمیٹی

 اسلام آباد (پ ر)راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے ) نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے دیرینہ رہائشی مسائل کو سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے اطلاعات و نظریات میں موثرانداز میں اٹھانے اور پلاٹس کے ساتھ گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ سہولت کی سفارش کرنے پر کمیٹی کے کنونیئر سینیٹر سید وقارمہدی سے دلی اظہار تشکر کیاہے ، آر آئی یو جے نے کہاہے کہ صحافی برادری کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل کیلئے سید سینیٹر سید وقار مہدی کا مثبت اور مخلصانہ کردار ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے قائم مقام صدر توصیف عباسی کی قیادت میں وفد نے سینیٹر سید وقار مہدی سے ملاقات کی اورصحافیوں و میڈیا ورکرز کے رہائشی مسائل پر آواز اٹھانے ، ان کے حل کیلئے سفارشات پیش کرنے اور صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ وفد میں آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری راجہ بشیر عثمانی ، سیکرٹری فنانس اظہار خان نیازی اور جوائنٹ سیکرٹری رانا فرحان اسلم شامل تھے۔

اس موقع پر سینیٹر سید وقار مہدی نے کہاکہ وہ صحافیوں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور موجودہ دور میں صحافی برادری جن کٹھن حالات سے گزر رہی ہے ، ان کا انہیں مکمل ادراک ہے ، انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر اٹھانا ان کا فرض ہے اور وہ سینیٹ میں بھی صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔آر آئی یو جے نے سینیٹرسید وقار مہدی کے خیالات اور عزم کو سراہتے ہوئے کہاکہ صحافی جمہوریت اور آزادی اظہارکے تحفظ کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لئے ان کے معاشی اور رہائشی مسائل کا حل ریاستی اداروں اور منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...