مری:ڈی سی کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کا جائزہ
مری(نمائندہ دنیا)مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا، قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیرِ صدارت میونسپل کارپوریشن مری کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن اور اب تک کیے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام، متعلقہ قوانین پر عمل درآمد اور تعمیراتی ضوابط کی پابندی یقینی بنانے کے امور زیرِ غور آئے۔ اس موقع پر جاری آپریشن کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مری کی قدرتی خوبصورتی، شہری نظم و نسق اور تعمیراتی منصوبہ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments