پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی یوم دخترپرتقریب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی یومِ دختر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ملک بھر سے 600 سے زائد گرل گائیڈز اور طالبات نے شرکت کرتے ہوئے۔۔۔
بچپن کی شادی کے خاتمے، معیاری تعلیم تک رسائی، لڑکیوں کے لیے محفوظ ماحول اور قیادت کے مساوی مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔20 اکتوبر 2026 کو ایسوسی ایشن کے قومی ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب کا اہتمام یونیسف پاکستان اور نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ کے اشتراک سے کیا گیا۔ جس کا مقصد لڑکیوں کے حقوق، صحت، غذائیت، جذباتی بہبود اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments