ترنول، جاپان کے تعاون سے تعمیر پرائمری سکول کا افتتاح

ترنول، جاپان کے تعاون سے تعمیر پرائمری سکول کا افتتاح

پاکستان کے مستقبل کیلئے بچیوں کی تعلیم انتہائی اہم ،جاپانی سفیر کا خطاب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد کے دیہی علاقے ترنول میں جاپان کے تعاون سے تعمیر کیے گئے ٹائن گرلز ماڈل پرائمری سکول کا افتتاح جاپان کے پاکستان میں سفیر اکاماتسو سوچی نے کیا۔ منصوبے کا مقصد علاقے کی بچیوں کو معیاری تعلیم کے لیے محفوظ، جدید اور بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے جس کے لیے حکومت جاپان نے 44 ہزار 25 امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان کے سفیر اکاماتسو سوچی نے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر سی ایس پی کو مبارک باد دی ، انہوں نے کہا کہ تعلیم نہ صرف بنیادی انسانی حق ہے بلکہ انسانی سلامتی کا ایک اہم ستون اور بہتر و خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے بالخصوص بچیوں کی تعلیم انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...