جامعہ اردو سے قومی زبان کو فروغ ملنا چاہیے ،ڈپٹیجامعہ اردو سے قومی زبان کو فروغ ملنا چاہیے ،ڈپٹی چیئر سینیٹ چیئر سینیٹ
یونیورسٹی پورے پاکستان کو اردو زبان کے ذریعے جوڑ سکتی ، اساتذہ ،طلبہ سے خطاب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)فیڈرل اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینیٹ قاضی عبدالمقتدر اور معروف سائنسدان و کامسیٹس کے ریکٹر جنید زیدی نے اسلام آباد کیمپس میں اساتذہ اور طلبہ سے خطاب کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے خیر مقدم کیا۔ ڈپٹی چیئر سینیٹ قاضی عبدالمقتدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جامعہ اردو ایک ایسا قومی ادارہ ہے جو پورے پاکستان کو اردو زبان کے ذریعے جوڑ کر رکھ سکتا ہے۔
یہاں سے سائنس و ٹیکنالوجی اور ایجادات کو اردو زبان میں فروغ ملنا چاہیے ۔ ڈپٹی چیئر نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ شنواری کی کارکردگی کو سراہا ، سابق ریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر جنید زیدی کا کہنا تھا کہ فیڈرل اردو یونیورسٹی کو قومی پہچان بننا چاہیے ،انہوں نے اس موقع پر فیکلٹی ڈویلپمنٹ سیریز کا اگلا خصوصی ڈیمو پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments