ایکٹ الائنس کا غیرقانونی سگریٹ کیخلاف ایکشن پر اظہار اطمینان

ایکٹ الائنس کا غیرقانونی سگریٹ کیخلاف ایکشن پر  اظہار اطمینان

غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے خاتمہ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تعریف،مبشراکرم

   اسلام آباد ( دنیارپورٹ ) ایکٹ الائنس پاکستان نے سال 2026 کے دوران غیر قانونی سگریٹ مافیا کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارروائیوں کو سراہا ہے ۔ ایکٹ الائنس کے کنٹری ڈائریکٹر مبشر اکرم نے غیر قانونی سگریٹ کی تیاری اور فروخت کے خلاف حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مبشر اکرم نے وزیر اعظم پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے قومی خزانے کے تحفظ، قانونی کاروبار کے فروغ اور غیر قانونی کاروباری سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ ہم غیر قانونی سگریٹ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ کاروباری گروہوں کے خلاف وزیر اعظم کی قیادت اور حکومتی عزم کو سراہتے ہیں۔ یکم جنوری سے 31 اگست 2026 تک کی دستیاب سرکاری رپورٹس کے جائزے کے مطابق ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے 675 چھاپے مارے ۔ غیر قانونی سامان کی ضبطگی کے ساتھ ساتھ مکمل تحقیقات، بروقت مقدمات اور عدالتوں میں جرم ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سزائیں بھی ضروری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...