پاکستان، ترکمانستان کا مذہبی، ثقافتی روابط مستحکم بنانے پر اتفاق

 پاکستان، ترکمانستان کا مذہبی، ثقافتی روابط مستحکم بنانے پر اتفاق

وزیر مذہبی امور سے سفیر ترکمانستان کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگومفتی اعظم ترکمانستان کے متوقع دورہ پر ان کے استقبال کیلئے تیار ہیں، سردارمحمد یو سف

اسلام آباد ( اپنے رپورٹر سے ) وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ترکمانستان کے سفیر آتاجان مولاموف نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکمانستان کے مابین مذہبی تعلیم، ثقافت، باہمی روابط اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ مذہبی اور ثقافتی روابط کو مزید وسعت دے کر دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت دی جا سکتی ہے ۔وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مفتی اعظم ترکمانستان رحمن قربان میرادوف کے متوقع دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معزز مہمان کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔ ترکمانستان کے سفیر آتاجان مولاموف نے پاکستان کے مذہبی تعلیمی نظام اور نصاب میں اپنے ملک کی دلچسپی کا اظہار کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...