اسلام آباد،مختلف جرائم میں ملوث 24ملزم گرفتار

 اسلام آباد،مختلف جرائم میں ملوث 24ملزم گرفتار

ایک گاڑی ،3پستول،2کلو آئس ، 210گرام ہیروئن، 15لٹر شراب برآمد

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 24ملزمان کو گرفتار کر لیا ، جن میں دھو کا دہی کے ذریعے گاڑیاں ہتھیانے والے گروہ کے دو ارکان بھی شامل ہیں۔ پولیس ٹیموں نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی ایک گاڑی برآمد کر لی۔اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مختلف بور کے 3پستول ،سات ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2083گرام آئس، 210گرام ہیروئن، 635گرام چرس اور 15لٹر شراب برآمد کی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...