راولپنڈی :ڈینگی کے 65کیسز کی تصدیق،فوری اقدامات کی ہدایت

 راولپنڈی :ڈینگی کے 65کیسز کی تصدیق،فوری اقدامات کی ہدایت

بلند خطرے والے علاقوں کی نگرانی سخت کی جائے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز

   راولپنڈی (اے پی پی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ رسپانس کمیٹی نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے فیلڈ میں زیر التوا کارروائیاں فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ضلع میں اب تک ڈینگی کے 65 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) فضائل مدثر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈینگی کی صورتحال، مریضوں کی سکریننگ، لاروا سرویلنس، ہاٹ سپاٹس کی نگرانی اور فیلڈ کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں اب تک 5446 مشتبہ مریضوں کی سکریننگ کی جاچکی ہے جبکہ لاروا کی افزائش روکنے کے لیے 56 لاکھ 83 ہزار سے زائد رہائشی مقامات اور 19 لاکھ 63ہزار تجارتی مقامات کا معائنہ کیا گیا ہے ۔ فضائل مدثر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ لاروا کی نشاندہی پر فوری کیمیائی کارروائی یقینی بنانے کے ساتھ بلند خطرے والے علاقوں کی نگرانی سخت کی جائے اور تمام زیر التوا اہداف مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...