عوام کا پیسہ دیانت داری کیساتھ خرچ کیا جائے ،آڈیٹر جنرل
تربیت کا مقصد یہ سکھانا ہے عوامی پیسہ کس طرح خرچ کیا جاتا ،مقبول گوندل
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)آڈیٹر جنرل پاکستان مقبول احمد گوندل نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کو یقینی بنانا چاہیے کہ عوامی پیسے کو ذمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ خرچ کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز پبلک پروکیورمنٹ رولز اور ای پی اے ڈی ایس 2.0 کے موضوع پر منعقدہ تربیتی پروگرام کے پہلے بیچ کی تکمیل پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ اس تربیتی پروگرام میں پی پی آر اے کے ماہرین نے تکنیکی سیشنز پیش کیے ۔ آڈیٹر جنرل پاکستان نے کہا اس تربیت کا مقصد سرکاری افسران کو یہ سکھانا ہے کہ عوامی پیسہ کس طرح خرچ کیا جاتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری فنڈز کو احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ خرچ کیا جانا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments