بہارہ کہو:تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع،کئی پلازے ،دکانیں گرادیں
بہارہ کہو (نمائندہ دنیا)بہارہ کہو سی ڈی اے کی جانب سے جیلانی سٹاپ کے قریب ناجائز تجاوزیات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کا آغاز ۔۔۔
بھاری مشینری سے کئی پلازوں اور دکانوں کوگرانا شروع کر دیا ،سرکار کی کروڑوں روپے کی زمین مافیا سے خالی کرانا شروع کر دی،اس موقع پر دکانداروں اور شہروں نے روزنامہ دنیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عرصہ تیس سال سے بنی دکانوں کو گرانا زیادتی، جب سرکار کی جگہ پر دکانیں اور پلازے بن رہے تھے اس وقت ادارے اور انتظامیاں کدھر تھے۔ ،آج غریب کی زندگی بھر کی جمع کی گی پونجی کا کون ذمہ دار ہے ،انہوں نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا ہے اگر احتساب کر نا ہے تو شروع سے لے کر سب کا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments