بلیو ایریا میں پانچ بڑے تعمیراتی منصوبوں کی اصولی منظوری

بلیو ایریا میں پانچ بڑے تعمیراتی منصوبوں کی اصولی منظوری

مقصد اسلام آباد کو ملک کا ترقی یافتہ، جدید، سیاح اور ماحول دوست دارالحکومت بنانا ہےسی ڈی اے کے اجلاس میں مجوزہ منصوبوں کا جائزہ تعمیراتی معیارات کی روشنی میں لیا گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے سکائی لائن کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عمودی ترقی کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھا تے ہوئے سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی (DVC)نے شہر کے اہم تجارتی مرکز بلیو ایریا میں دو بلند و بالا ٹاورز سمیت پانچ بڑے تعمیراتی منصوبوں کی اصولی منظوری دے دی ہے ۔سی ڈی اے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات، چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی قیادت اور ممبر پلاننگ سی ڈی اے محمد عمیر کی نگرانی میں ادارہ اسلام آباد کی ترقی کو تیز کرنے ، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور کاروباری برادری، سرمایہ کاروں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو وفاقی دارالحکومت میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنے کے لیے پرعزم ہے ،سی ڈی اے بالخصوص بلند و بالا عمارتوں، جدید کمرشل پلازوں اور بین الاقوامی معیار کے ہوٹلز کی تعمیر کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے تاکہ شہر کے تجارتی ڈھانچے کو مزید مستحکم کیا جا سکے ، کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور اسلام آباد کو ایک اہم سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دی جا سکے ۔ اس اقدام کا وسیع تر مقصد اسلام آباد کو پاکستان کا ایک ترقی یافتہ، خوبصورت، جدید، سیاح دوست اور ماحول دوست دارالحکومت بنانا ہے ، جبکہ شہر کی منفرد شناخت اور سرسبز ماحول کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔منصوبوں کی اصولی منظوری سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سی ڈی اے محمد عمیر نے کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...